ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا میں بے روزگاروں کے لئے ’آؤ۔ محنت کریں ‘ مہم کا آغاز : مہم سے استفادہ کرنے سی ای اؤ کی اپیل

اترکنڑا میں بے روزگاروں کے لئے ’آؤ۔ محنت کریں ‘ مہم کا آغاز : مہم سے استفادہ کرنے سی ای اؤ کی اپیل

Wed, 17 Mar 2021 18:09:39    S.O. News Service

کاروار:17؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)دیہی علاقوں کے عوام کو مسلسل روزگار فراہم کرنےکا مقصد لےکر مہاتماگاندھی نریگا منصوبے کے تحت اترکنڑا ضلع میں 15مارچ سے اگلے تین مہینوں تک منائی جارہی ’آؤ۔محنت کریں ‘ مہم سے  عوام کو استفادہ کرنے کی ضلع پنچایت سی ای اؤ پریانگاایم نے پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے سے جو کوئی پسماندہ خاندان باہر رہ گئےہیں انہیں سرگرمی کے ساتھ شریک کرنا، دیہی عوام کو مقامی سطح پر روزگار فراہم کرتے ہوئے خود مختار زندگی فراہم کرنا مہم کا اصل مقصد ہے۔ یہی وجہ بھی ہےکہ دیہی عوام متعلقہ مہم سےا ستفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

عام طورپر دیہی عوام روزگار کی تلاش میں اپنے خاندان سمیت گاؤں سے نکل جاتے ہیں۔ ایسے خاندان کی تکالیف کو دور کرنے کےلئے دیہی سطح پرہی انہیں روزگار فراہم کرنے کے لئے دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمہ کی طرف سے 15مارچ سے 15جون تک ’آؤ۔محنت کریں ‘مہم جاری کی گئی ہے۔ یہ مہم مہاتماگاندھی قومی دیہی یقینی روزگار منصوبے کے تحت یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ موسم گرما میں فی خاندان کم سے کم 60دنوں تک روزگار فراہم کیا جائےگاجس کے نتیجےمیں وہ قریب 16ہزارروپئے کما سکیں گے اور اس کے علاوہ زرعی سرگرمیوں  کے لئے ضروری کھاد، بونے کے لئے بیج ، مانسون کی تیاری کرنے کےلئے معاشی مدد ملے گی۔

موسم گرما میں کئے جانے والے کام جیسے کمپاؤنڈ اور باڑ کی تعمیر، تالاب کی صفائی اور ترقی ، راستے کنارے کی نالیوں کی درستی ، نالوں کی ترقی ،بنجر زمین پر شجر کاری ، کسانوں کی زمین پر باغبانی سمیت کئی ایک کاموں کو کئے جانے کی جانکاری دی ۔


Share: